18 فروری 2026 - 04:03
امریکی کانگریس کے قریب سیکورٹی حادثہ

امریکی پولیس نے منگل کے روز امریکی کانگریس کے قریب مبینہ طور پر ایک مسلح شخص کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی کانگریس کی پولیس نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جو "کانگریس کی عمارت کے قریب اسلحہ جیسی چیز" لے کر جا رہا تھا۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کانگریس امریکی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں لکھا: "براہ کرم علاقے سے دور رہیں۔"

اس واقعے کے بعد، پولیس نے کانگریس کے قریب کئی سڑکوں کو بند کر دیا ہے۔

پولیس نے بعد میں مزید کہا کہ پولیس نے امریکی کانگریس کے مغرب میں ممکنہ سیکورٹی خدشے کو دور کر دیا ہے اور علاقہ کھول دیا گیا ہے گوکہ داخلی راستوں یا سڑکوں پر آمد و رفت کی پابندیاں اگلے اعلان تک جاری رہیں گی۔

کانگریس کی عمارت واشنگٹن ڈی سی میں واقع ہے؛ اور منگل کے روز امریکی حکومت کے کچھ حصوں کی بندش کی وجہ سے، کانگریس کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا۔

مذکورہ واقعے کی تفصیل ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha